لاہور میں دہشت گردی کے خدشات علامہ اقبال ائرپورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ
لا ہور (نامہ نگار) دہشت گر دی کے خدشات کے پیش نظر علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سکیو رٹی کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور ائیر پورٹ کے حدود میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطا بق سیکو رٹی اداروں کی جانب سے ہدایات جا ری کی گئی ہیں، اندرون وبیرون ملک سفر کرنے والے حضرات ٹکٹ دکھا کر ائرپورٹ کی حدود میں داخل ہوسکیں گے۔ دوسری جانب پولیس نے بھی ائیر پورٹ کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور وہاں رہائش پذیر افراد کے شناختی کوائف چیک کئے۔
دہشت گردی/ خدشہ