سال کے آخر تک رام مندر کی تعمیر شروع کر دینگے: بی جے پی لیڈر کا دعوی
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) انتہا پسند ہندو اور بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے فسادی لیڈر سبرامنیم سوامی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ بابری مسجد رام مندر کیس پر فیصلہ توقع ہے کہ اگست میں سنا دے گی جس کے بعد سال کے آخر تک ہم ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر شروع کر دینگے۔ نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے سبرامنیم سوامی نے پینترہ بدلتے ہوئے کہا کہ رام مندر کسی تحریک چلانے پر نہیں بلکہ عدالتی فیصلے کے بعد ہی بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوئوں اور مسلمانوں کے درمیان اس معاملے پر اختلافات دور کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں تاکہ رام مندر اور بابری مسجد ساتھ ساتھ بن سکیں۔