• news

مشترکہ مفادات کونسل نے چھٹی مردم و خانہ شماری 2016ء میں شروع کرانے کی منظوری دیدی

سکھر (آن لائن) چیف سینسز کمشنر آصف باجوہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے پورے ملک میں چھٹی خانہ و مردم شماری مارچ 2016ء میں شروع کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ سینسز آپریشن فوج کی نگرانی میں 19 دن جاری رہے گا۔ 200 سے 250 گھروں پر مشتمل ایک بلاک بنا کر نمبر الاٹ کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی اے کے فیصلے کے تحت پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس مارچ 2016ء کے آخری ہفتے میں پورے ملک میں خانہ ومردم شماری کرانے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے جس کے لئے 45 ملین فارم (سوالنامے) تیار کر لئے گئے ہیں جس کے ذریعے تمام گھروں اور آبادیوں کی پوری تفصیل لکھی جا سکے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن