• news

کراچی سے ملتان پہنچنے والی 15سالہ لڑکی کو والدین سے ملوا دیا گیا کسی نے بے ہوش کر کے اغوا کیا: علیشاہ

ملتان (این این آئی) کراچی سے ملتان پہنچنے والی 15سالہ علیشاہ کو والدین سے ملوا دیا گیا تاہم لڑکی اور اس کے والد کے بیانات میں تضاد سامنے آیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق لڑکی نے دارالامان میں ایک بیان میں کہا کہ گھر سے سودا لینے باہر نکلی تھی، کسی نے میرے منہ پرکپڑا رکھ دیا اور میں بے ہوش ہوگئی اور جب ہوش میں آئی تو ملتان میں تھی جبکہ دوسری جانب لڑکی کے والد نے کہا کہ بیٹی موبائل مانگتی تھی نہیں دیا تو ناراض ہوگئی اور انتہائی قدم اٹھایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بیٹی کا ذہنی توازن بھی درست نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن