• news

سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج ہو گا 25 سے زائد افسروں کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دیے جانیکا امکان

اسلام آباد (آئی این پی) مختلف سروس گروپوں کے گریڈ 21 کے افسروں کی گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔ بورڈ میں 25 سے زائد افسروں کو گریڈ 22 میں ترقیاں دیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہوگا۔ اجلاس میں فارن سروس، ایڈمنسٹریٹو سروس، سیکرٹریٹ گروپ، پولیس گروپ، آڈٹ اینڈ اکائونٹس اور انفارمیشن سروس سمیت دیگر سروس گروپوں کے گریڈ 21 کے 40 سے زائد افسروں کو گریڈ 22 میں ترقیاں دینے پر غور کیا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن