• news

ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی درخواست، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے کل جواب مانگ لیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے کل آٹھ جنوری کو جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت کے پاس ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کا کوئی اختیار نہیں قوانین کی رو سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا تعین کرنا مشترکہ مفادات کونسل کی ذمہ داری ہے، حکومت قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ازخود ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے لہٰذا عدالت حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے قیمتوں سے متعلق پالیسی پر تفصیلی جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی۔

ای پیپر-دی نیشن