• news

37 لاکھ روپے سے زائد کی وارداتیں کاہنہ میں شہریوں نے ڈاکو پکڑلیا

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے لوئر مال کے علاقہ میںاسلحہ کے زور پر اویس اور اس کی فیملی سے8لاکھ روپے تنویر سے 6لاکھ کار سوار فیملی سے 5لاکھ ، شیخ عمران سے 3لاکھ شیخ ممتاز کے گھر سے 4 لاکھ عا بد حسین سے 3لاکھ شاہد سے 4لاکھ ،اصغر بھٹی سے 3لاکھ اکبر علی سے 2لاکھ، بر طا نیہ پلٹ 2بہنو ںعر وج اور نصر ت سے 2موبا ئل فون اور30 ہزار روپے ان تمام سے موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے ایک ڈاکوکو پکڑ کر پو لیس کے حو الے کر دیا جبکہ اس کا تھی فر ار ہو گیا ۔ چوروں نے غلام فرید، خرم کی گاڑیاں جبکہ فہد، راشد ، رشید، صداقت، فہیم، وسیم، عرفان،صفدر،داتا دربار سے محمود، امین، عابد، اسلم، محمد علی کی مو ٹرسائیکلیںچوری کر لی ہیں۔فیروز والہ سے نامہ نگار کے مطابق لاہور روڈ پر کالوکی کے قریب ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر بلال احمد کو روک کر 55 ہزار روپے موبائل اور موٹرسائیکل چھین لی چوروں نے غلام جہانگیر، شفیع، افضل شاہ کے گھروں میں گھس کر لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چوری کر لیا نامعلوم افراد نے عامر شہزاد اور سیف کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن