ملتان میں سوائن فلو کی شکار ایک خاتون جاں بحق، دوسری کی حالت تشویشناک
ملتان (نمائندہ خصوصی) نشتر ہسپتال کے وارڈ نمبر 27 میں سوائن فلو کا شکار دو میں سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ دوسری کی حالت تشویشناک ہے۔ اسی طرح وانا سے تعلق رکھنے والے بچے میں ایچ ون این ون وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ سانواں (کوٹ ادو) سے تعلق رکھنے والے بچے کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سوائن فلو کا شکار سعدیہ کی گزشتہ صبح سویرے طبیعت خراب ہو گئی اور ڈاکٹرز کی کوشش کے باوجود جانبر نہ ہو سکی خاتون 8 ماہ کی حاملہ تھی۔