• news

ایران اور سعودی عرب دشمن کو مسلمانوں پر ایک بار پھر قبضہ جمانے کا موقع نہ دیں: سمیع الحق

مالاکنڈ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم ممالک کا اختلاف اور افتراق کفری طاقتوں کی دیرینہ خواہش تھی، دونوں ممالک دشمن کو مسلمانوں پر ایک بار پھر قبضہ جمانے کا موقع نہ دیں، حکومت پاکستان ان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ بٹ خیلہ میں مدرسے کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت امریکی دباؤ کے تحت مدارس کی ہئیت ترکیبی بدل کر مسلمانوں کے قلوب سے ایمان اور جہاد کی روح ختم کرانا چاہتی ہے تاکہ قوم امریکہ اور بھارت کی جارحیت کے مقابلہ میں کھوکھلی اور بے جان لاش بنی رہے۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ ملک میں مغربی تہذیب اور بے حیائی کے فروغ کے لئے سینکڑوں این جی اوز اور ادارے بیرونی امداد لے رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن