• news

قائمہ کمیٹی صحت کا اجلاس، ارکان سرکاری اداروں کی ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس میں ارکان سرکاری اداروں کی ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کا اجلاس چیئرمین ساجد حسین کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر عائشہ رضا نے کہا کہ یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او ملک میں انسداد پولیو کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں لیکن کوئی سرکاری ادارہ اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کر رہا۔ سینیٹر کلثوم نے کہا کہ این آئی ایچ ایک ناکام ادارہ ہے۔ یہ ویکسین بنانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کر رہا، اس ادارے کو ختم کر دیا جائے۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ پی ایم ڈی سی نے شفاف انتخابات کروائے، پی ایم ڈی سی میں وزارت صحت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن