عراقی فضائیہ کی کارروائی‘ داعش کا وزیر دفاع تین ساتھیوں سمیت مارا گیا
بغداد (آئی این پی) عراق کے صوبے الانبار میں عراقی فضائیہ کی کارروائی میں داعش کا وزیر دفاع اپنے تین دیگر ساتھیوں سمیت مارا گیا۔ داعش کے وزیر دفاع کے طور پر معروف مقتول کا نام ثامر محمد مطلوب المحلاوی ہے۔فوجی ترجمان نے بتایا گزشتہ ماہ شام اور عراق میں داعش کے 2500جنگجو مارے گئے، 24گھنٹے میں شہر رمادی میں 60دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ ادھر امریکی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل سٹیوارن نے بتایا اکتوبر سے لیکر اب تک داعش کے ٹھکانوں پر65حملے کئے اور تیل سے حاصل ہونیوالی 30فیصد اسکی آمدن میں کمی آئی ہے۔