• news

اوورسیز پاکستانی اثاثہ ہیں، انکے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے : صدر الدین راشدی

کوونٹری (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے سمندرپار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل پیر صدر الدین راشدی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا اصل اثاثہ ہیں۔ انکی قدر کرنا ‘انکے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزارت سمندرپار پاکستانی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوونٹری میں پاک میڈیا سنٹر کے نمائندگان سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن