• news

افغانستان : جھڑپیں، 42جنگجو ہلاک‘طالبان نے 2اضلاع سے داعش کو نکال دیا

کابل (صباح نیوز+آئی این پی) افغان طالبان نے دو اضلاع سے داعش کو نکال دیا ، ننگر ہار میں داعش اور طالبان میں جھڑپ سے42جنگجو ہلاک ہوگئے۔طالبان افغانستان میں بین الاقوامی افواج اور حکومت کے خلاف جاری اپنی مہم کیلئے داعش کو ایک خطرہ تصور کرتے ہیں۔ دریں اثنا صوبائی گورنر کے دفتر نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ان شورش زدہ علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں داعش کے 15 جنگجوں کو ہلاک کردیا۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ بتی کوٹ‘ چپرہار اضلاع میں موجود اکثر شدت پسند پاکستانی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن