• news

شام :مارٹر راکٹ بچوں سمیت 20 ہلاک:داعش نے خاتون صحافی کا سر قلم کردیا

دمشق/ تہران (آئی این پی+آن لائن)د مشق اور اپوزیشن کے زیر کنٹرول علاقے میں سرکاری فوج اور باغیوں کے راکٹ اور مارٹر حملوں میں بچوں سمیت20شہری مارے اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔ شام کے شمالی شہر حلب میں باغیوں سے لڑائی کے دوران مزید 2 ایرانی فوجی افسر اور8 افغان جنگجو ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ۔ داعش جنگجوئوں نے پہلی خاتون صحافی کا سر قلم کردیا۔ رقیہ حسن پر جاسوسی کا الزام ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دسمبر کے اوائل سے لیکر اب تک ٹارگٹ کلنگ میں 20باغی کمانڈر مارے جا چکے ہیں، انکے نام ابو طاب، حسام اوورا ابو جلابب اردنی شہری عبدالقادر دبان ہیں، کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ایرانی اور دیگر غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند دن پہلے حلب کے نواحی علاقے میں محاذ جنگ پر مارے جانے والے 2 ایرانی فوجی افسروں کی شناخت کیپٹن عبداللہ قربانی اور میثم فولادی کے نام سے ہوئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن