• news

لیگی ایم این اے رجب علی کے ڈیرے سے چوری کی بھینس برآمد، ایک شخص گرفتار

کنجوانی (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں رجب علی خان بلوچ کے ڈےرہ سے چوری کی بھےنس برآمد ہو گئی، سےنکڑوں افراد پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، پولیس نے اےک شخص کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر سمندری کے علاقہ چک 443 گ ب سے دو روز قبل زمیندار ذکاءاللہ کی قیمتی بھےنس چوری ہوئی اہلِ دےہہ کھوجیوں کی مدد سے بھےنس کو تلاش کرتے ہوئے اےم اےن اے رجب علی بلوچ کے ڈےرہ پر آ پہنچے جہاں بھےنس موجود ہونے پر پولیس کو بلا لیا گےا۔ پولیس تھانہ صدر سمندری موقع پر پہنچ گئی اور بھےنس موقع سے برآمد کر کے اےک شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس موقع پر سےنکڑوں افراد موجود تھے جنہوں نے اےم اےن اے کے خلاف نعرے بازی کی۔ لوگوں کا کہنا تھا اس سے قبل بھی اس ڈےرہ سے چوری کے کئی موےشی برآمد ہوئے ہےں لےکن پولیس بااثر افراد پر ہاتھ ڈالنے سے کتراتی ہے، واقعہ کے متعلق رجب علی بلوچ کا کہنا ہے ہمارا جرائم پےشہ افراد سے کوئی تعلق نہےں زمینوں کی دےکھ بھال کےلئے ورےام کو بطور ملازم رکھا ہوا ہے جس کی غےر قانونی سرگرمیوں کا ہمےں علم نہےں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے اگر مجرم ثابت ہوا تو اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔
بھینس برآمد

ای پیپر-دی نیشن