• news

پیرس: مشتبہ خود کش بمبار کی تھانے میں داخلے کی کوشش، فائرنگ سے ہلاک حملہ آور ہاتھ میں چاقو لہراتے ہوئے اللہ اکبر کے نعرے لگا رہا تھا: پولیس

پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تھانے پر حملے کا ڈراپ سین ہو گیا۔ پیرس پولیس نے جسے خود کش بمبار سمجھ کے مار دیا وہ عام حملہ آور تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیرس پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے چاقو لہراتے اور اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے تھانہ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ اس نے جیکٹ پہن رکھی تھی۔ بظاہر وہ خود کش جیکٹ معلوم ہوتی تھی۔ پیرس پولیس نے اس پر خود کش حملہ آور سمجھ کر فائرنگ شروع کر دی۔ بعد میں روبوٹ بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے حملہ آور کی تلاشی لی گئی تو جیکٹ خود کش نہیں تھی۔ہلاک ہونے والے ملزم کو ایک مرتبہ چوری کے مقدمہ بھی سزا ہوئی تھی
پیرس

ای پیپر-دی نیشن