ایران نے اگلے ہفتے امن عمل پر 4 فریقی اجلاس میں شرکت کی خواہش ظاہر کر دی: افغان میڈیا
تہران/کابل(اے این این) ایران نے افغان امن بات چیت کے بارے میں اگلے ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے چار فریقی اجلاس میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی ہے۔ افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے ترجمان جاوید فیصل نے بتایا کہ ایران کی طرف سے چار ملکی اجلاس میں شرکت کی خواہش کا اظہار عبداللہ عبداللہ کے حالیہ دورہ تہران کے دوران کیا گیا۔ ایران افغان امن عمل میں اہم موثر کردار ادا کرسکتا ہے تاہم افغانستان کی حکومت نے ایران کی چار فریقی اجلاس میں شرکت کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔