• news

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 12 سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

اسلام آباد (آن لائن) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 32 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے، خام تیل کی قیمتیں 12 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں، معاشی ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ پاکستانی عوام تک نہیں پہنچایا جا رہا کیونکہ عالمی مارکیٹ قیمتوں کے مطابق پاکستان میں ڈیزل 50 روپے اور پٹرول 45 روپے فی لٹر ہونا چاہئے جبکہ پاکستان میں عوام کو تیل قیمتوں کی مد میں ریلیف نہیں دیا جا رہا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز خام تیل کی قیمتوں میں 1.05 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 32 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن