• news

ترکی: داعش سے تعلق کے شبہ میں ڈی پورٹ کی جانیوالی فرانسیسی خاتون کا بچہ ترکش ائر لائنز کی پرواز میں جاں بحق

استنبول (اے ایف پی) داعش کے ساتھ تعلق کے شبہ میں ترکی سے فرانس ڈی پورٹ کی جانیوالی فرانسیسی خاتون کا بچہ ترک ائر لائن کی پرواز میں جاں بحق ہو گیا۔ شامی نژاد خاتون ایمان کا 5 ماہ کا بچہ محمد الامین دل کی بیماری کے باعث ہلاک ہوا۔ اسے جنوب مشرقی شہر گازین ٹیپ سے ترکش ائر لائنز کی پرواز میں استنبول لایا جا رہا تھا۔ جہاں سے دونوں کو ایک دوسرے طیارے میں فرانس بھیجا جانا تھا۔ بچہ وقت سے پہلے پیدا ہوا تھا۔ ترک حکام نے ماں کو شام کی سرحد کے قریب سے گرفتار کرکے فرانس ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترک میڈیا کے مطابق بچے کو بچانے کی کوشش کی گئی تاہم طیارے کے ائر پورٹ پر لینڈ کرتے ہی بچہ فوت ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن