• news

16 ارب کا فراڈ کیس: نیب نے ملزم حامد ارشد کو گرفتار کر لیا

لاہور (سٹاف رپورٹر؍ نوائے وقت رپورٹ) نیب نے ڈی ایچ اے لاہور سٹی میں شہدا اور فوجی افسروں کے اہل خانہ سمیت شہریوں سے 16ارب کے فراڈ کیس میں ملزم حامد ارشدکو گرفتار کر لیا ہے کیس کے متاثرہ افراد کی تعداد 11ہزار 715سے زیادہ ہے ملزم نے فنڈز میں غبن اور بڑے پیمانے پر کرپشن کی۔ نیب کے مطابق گلوبکو پی وی ٹی لمیٹڈ کے حامد ارشد نے ڈی ایچ اے سے 26نومبر 2009 کو معاہدہ کیا جس میں ڈی ایچ اے کی 25ہزار کنال کی ڈویلپمنٹ کا فیصلہ کیا معاہدے کے مطابق حامد ارشدکی کمپنی زمین لینے کی ذمہ دار تھی لیکن معاہدے پر عمل نہیں کیا گیا مجموعی طور پر صرف 13ہزار 103کنال زمین خریدی گئی جبکہ حامد ارشد نے زمین کے الاٹمنٹ لیٹر دیکر پیسے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروائے مجموعی طور پر 15ارب 47کروڑ شہریوں سے وصول کئے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کے مطابق ملزم کیخلاف اربوں روپے کی خورد برد کا الزام ہے مقدمہ 2009ء میں درج ہوا ملزم نے ڈی ایچ اے ایم ای میں 25 ہزار کنال اراضی کا سودا کیا بعد میں مکر گیا۔

ای پیپر-دی نیشن