• news

زرداری کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس: 300 میں سے 12 گمشدہ دستاویزات مل گئیں

راولپنڈی (آئی این پی) سابق صدر آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی گمشدہ چند دستاویزات مل گئیں‘ عدالتی عملے نے ریکارڈ روم میں 300 میں سے 12 دستاویزات تلاش کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو احتساب عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران عدالتی عملے کو حکم دیا تھا کہ ریکارڈ روم کا مکمل جائزہ لینے کے بعد جو صفحات غائب ہیں وہ فوری تلاش کرکے پیش کئے جائیں جس کے بعد جمعرات کو علی الصبح عدالتی عملے نے ریکارڈ روم سے درجن بھر دستاویزات تلاش کرلیں جبکہ مزید دستاویزات کی تلاش بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران دستاویزات گم ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن