• news

ناقابل تصدیق ووٹ جعلی قرار نہیں دئیے جا سکتے: عدالت عظمیٰ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے PS-17 کشمور (جیکب آباد) سے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار غلام عابد خان سندرانی کو نااہل قرار دینے کے لئے جے یو آئی سے مخالف امیدوار راجہ غوث بخش بجرانی کی دائر درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ ناقابل تصدیق ووٹوں کو جعلی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 2013ء کے عام انتخابات میں غلام عابد نے کامیابی حاصل کی تھی۔ ٹربیونل نے دھاندلی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے غوث بخش کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر غوث بخش نے ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اور غلام عابد کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقہ میں نئے انتخابات کرنے کی استدعا کی تھی۔ دونوں امیدواروں کے درمیان 680 ووٹوں کا فرق تھا جبکہ نادرا نے 2417 ووٹوںکی تصدیق ہی نہیں کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن