متحدہ رہنما وسیم اختر، حیدر عباس کی 20 جنوری تک ضمانت قبل ازگرفتاری منظور
کراچی (نیٹ نیوز) کراچی کی سیشن عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کی ضمانت قبل از گرفتاری 20 جنوری تک منظور کرلی۔ سیشن جج ایسٹ نے سولجر بازار تھانے میں درج لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں گزشتہ روز ایم کیو ایم کے کراچی کے لئے نامزد میئر وسیم اختر اور حیدر عباس رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔ جس کے خلاف دونوں رہنماؤں نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے سیشن کورٹ سے رجوع کیا جس پر دونوں رہنماؤں کی 20 جنوری تک دس دس ہزار روپے کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔