• news

سندھ ہائیکورٹ نے شرجیل میمن کو گرفتار نہ کرنے کی استدعا مسترد کر دی‘ نیب سے تفصیلات طلب

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کو گرفتار نہ کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے نیب کو انکوائری کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کا حکم دیدیا۔ جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کے لئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شرجیل میمن کو گرفتار نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ شرجیل میمن پاکستان میں نہیں وہ کیسے گرفتار ہوسکتے ہیں۔ عدالت نے نیب انکوائری کے معاملے پر شرجیل میمن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ نیب انکوائری کی تفصیلات بتائے جس پر وفاقی حکومت اور نیب نے جواب کے لئے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے اس حوالے سے نیب اور دیگر حکام سے 14جنوری تک جواب طلب کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن