• news

کراچی آپریشن، اقتصادی راہداری، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے : عالمی بنک

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) ورلڈبنک نے کہا ہے کہ پاکستان کے کراچی میں جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن اور اقتصادی راہداری منصوبے کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ اپنی تازہ رپورٹ میں ورلڈ بنک نے کہا ہے کہ کاروباری ماحول بہتر بنانے، سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے، اقتصادی راہداری منصوبے اور اس سے ملحقہ توانائی منصوبوں کی تکمیل پاکستان میں سرمایہ کاری کو بہت زیادہ فروغ حاصل ہو گا۔ یہ بات ورلڈ بنک کی 2016ء کی عالمی اقتصادیات کے بارے میں رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ ورلڈبنک نے پیشگوئی کی ہے اس کی شرح نمو 5.5 فیصد رہے گی۔ پاکستان میں عام انتخابات 2018ء میں متوقع ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن