یو سی 98 جمبر میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مسلم لیگ (ن) کے رانا اکرم چیئرمین منتخب، کارکنوں کا جشن
جمبر (نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر یونین کونسل نمبر 98جمبر کلاں کی دوبارہ گنتی پر مسلم لیگ (ن) کے رانا محمد اکر م خاں 12ووٹوں سے چئیرمین جبکہ ملک محمد عارف بیٹو وائس چئیرمین منتخب ہوگئے۔ لیگی کارکنوں نے خوشی میں آکر زبردست نعرے بازی کی اور بھنگڑے ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل 98جمبر کلاں کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی رانا محمد اکرم خاں نے ہائیکورٹ میں دوبارہ گنتی کیلئے رٹ دائرکردی تھی جس پر ہائیکورٹ نے دوبارہ گنتی کرانے کا حکم دے دیا تھا۔ ریٹرننگ افسر فہیم نسیم نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی تو مسلم لیگ (ن)کے رانا محمد اکرم خاں چئیرمین اور وائس چئیرمین ملک محمد عارف بیٹو 12ووٹوں کی برتری سے جیت گئے۔