ایران نے چاغی سے گرفتار نوجوان کو منشیات کیس میں پھانسی دیدی
تہران(نوائے وقت نیوز) چاغی کے علاقے نوکنڈی سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبرت اﷲ کو ایران میں منشیات کیس میں پھانسی دے دی گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق سزائے موت پانے والے نوجوان عبرت اﷲ کو تقریباً تین ماہ قبل ایران میں منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس کو گزشتہ روز ایران کے شہر یزد میں پھانسی دے گئی ہے۔ پھانسی کی سزا پانے والے نوجوان کے لواحقین نے دعوی کیا ہے کہ عبرت اﷲ کا منشیات کیس میں کوئی تعلق نہیں تھا۔ اسے بلاوجود پھانسی دی گئی ہے اور اب پھانسی کے بعد ایرانی حکام عبرت اﷲ کی میت دینے میں تاخیر کر رہے ہیں۔ ورثاء نے مطالبہ کیا کہ عبرت اﷲ کی میت ان کے حوالے کی جائے۔