آسٹریلیا: کینسر میں مبتلا پاکستانی طالبعلم حسن آصف چل بسا
اسلام آباد (اے پی پی) آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم حسن آصف انتقال کر گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 25 سالہ حسن آصف سٹوڈنٹ ویزا پر زیر تعلیم تھے۔ دوران تعلیم حسن آصف کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے۔ حسن آصف کا انتقال میلبورن کے ایک ہسپتال میں ان کی فیملی کی ملاقات کے بعد ہوا۔ وہ اعلیٰ تعلیم کی غرض سے آسٹریلیا گئے تھے۔