حبیب آباد، فیصل آباد میں لڑکی سمیت 2 خواتین ایک لڑکے سے زیادتی چشتیاں میں طالب علم قتل واقعہ کی وزیراعلی نے رپورٹ طلب کر لی
حبیب آباد + فیصل آباد (نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) حبیب آباد، فیصل آباد میں لڑکی سمیت 2 خواتین اور لڑکے سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے نواحی علاقے کھوکھر چک 25 کے محمد صدیق کی بیٹی فاطمہ سے ملزم عابد منظور نے زیادتی کی۔متاثرہ لڑکی کی والدہ مسرت بی بی نے احتجاج کرتے وزیراعلی شہباز شریف سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا۔فیصل آباد میں تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ چک نمبر471گ۔ب میں اشفاق کے 13سالہ بیٹے کو ملزموں عثمان وغیرہ دو افراد، گلبرگ کے علاقہ محلہ بیریاں والا کے ظہور عالم کی اہلیہ کو ملزم جہانزیب نے اپنے چھ ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی نامعلوم مقام پر لے جا کر آبرو ریزی کر ڈالی۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلی محمد شہباز شریف نے چشتیاں کے علاقہ ٹبہ ٹینکی میں زیادتی کے بعد ساتویں جماعت کے طالب علم کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔