• news

سانحہ ماڈل ٹائون: عدالتی کارروائی جاری رکھنے کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹائو ن کے مقدمے میں عدالتی کارروائی جاری رکھنے کیخلاف دائر2 مختلف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ عوامی تحریک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پہلی ایف آئی آر میں نامزد ملزم ڈاکٹر طاہرالقادری، خرم نواز گنڈا پور اور رحیق عباسی سمیت 42دیگر ملزمان پر فرد جرم قوانین کے برعکس عائد کی گئی ہے۔ پولیس نے بدنیتی کا ثبوت دیتے ہوئے ایک ہی مقدمہ میں دو ایف آئی آر درج کر رکھی ہیں جبکہ قوانین کے تحت ایک ہی الزام میں ملزمان کا دو مختلف عدالتوں میں ٹرائل نہیں کیا جا سکتا۔ ملزمان کو مقدمے کا مکمل ریکارڈ فراہم کئے بغیر عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کی گئی جس پر ملزمان کا عدالتی کارروائی سے اعتماد اٹھ گیا ہے لہٰذا اس کیس کی سماعت نہ کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن