سپین میں گرفتار روسی میزائلوں کی سمگلنگ میں ملوث 2 بھارتی امریکہ کے حوالے
میڈرڈ (رائٹرز) روسی اینٹی ائرکرافٹ میزائلوں کی سمگلنگ میں ملوث سپین میں گرفتار 2 بھارتی باشندوں کو امریکہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سپینی ملٹری پولیس کے مطابق انہیں 2014ء میں دو پاکستانیوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا جنہیں پہلے ہی امریکہ کے حوالے کیا جا چکا ہے نیو یارک اٹارنی آفس نے ان پر منشیات، ہتھیاروں کی سمگلنگ اور دہشتگرد تنظیموں کو مالی امداد کی فرد جرم عائد کی ہے ۔ انہیں 30 برس تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔