• news

حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ کا انتقال

پشاور(این این آئی) اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور ایم این اے حاجی غلام احمد بلور کی اہلیہ انتقال کر گئیں ان کی نماز جنازہ وزیرباغ پشاور میں ادا کی گئی، جس میں دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد کے علاوہ پارٹی کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی قائدین حاجی عدیل، مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد خان، صوبائی صدر اور سابق وزیراعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی، سابق صوبائی صدر وسینیٹر افراسیاب خٹک نے بھی شرکت کی۔ مرحومہ کی رسم قل بروز ہفتہ بلور ہائوس میں ادا کی جائے گی۔

انتقال

ای پیپر-دی نیشن