معاشی استحکام کے بعد روزگار پیدا کرنے کے راستے پر گامزن ہیں : اسحاق ڈار
اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے یورپی یونین کے سفیر جین فرینکوئس کائٹین نے جمعرات کے روز ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی تعاون کے حوالے سے گفتگو کی گئی وزیر خزانہ نے سفیر کو مسلم لیگ ن کے انتخابی منشور کے تحت حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے اور استحکام حاصل کرنے کے بعد پاکستان ترقی اور روزگار پیدا کرنے کے راستے پر گامزن ہے۔ یورپی یونین کے سفیر نے گذشتہ اڑھائی برس کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی اقتصادی تعلقات قائم ہیں۔