لاہور سمیت پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنزکے انتخابات آج ہونگے
لاہور + اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ آن لائن) لاہور، اسلام آباد سمیت پنجاب بھر کی بار ایسوسی ایشنوں کے سالانہ انتخابات آج ہوں گے۔ اس سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں گذشتہ روز ختم ہو گئیں۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے15 ہزار 620 ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اس بار بھی حامد خان کے پروفیشنل گروپ اور عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں انڈیپنڈنٹ گروپ کی جانب سے ارشد جہانگیر خان جھوجہ جبکہ حامد خان کے گروپ کی جانب سے چودھری تنویر اختر میں ون تو ون مقابل ہوگا۔ چودھری تنویر اختر پہلی بار صدرارت کے لئے امیدوار ہیں جبکہ ارشد جہانگیر جھوجہ گزشتہ الیکشن میں صرف چھ ووٹوں سے ہار گئے اور اس بار وہ الیکشن دھرا رہے ہیں۔ دوسری طرف اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے بھی پولنگ آج ہوگی جس کے باعث وکلاءعدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ جاوید سلیم شورش صدر، نائب صدر کیلئے انصر عباس اور نزیراں ملک میں مقابلہ ہوگا صدارت کیلئے جاوید سلیم شورش کی کامیابی کا قوی امکان ہے۔