• news

وفاق کو اقتصادی راہداری منصوبہ متنازع نہیں بنانا چاہیے: رضا ربانی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاق کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ متنازع نہیں بنانا چاہیے اور اس معاملے پر قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائم کمیٹیوں کو اعتماد میں لے۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کے گھر گئے اور ان کی اہلیہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔ اس موقع پرسینٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے میڈیا کو بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق تحفظات دور کئے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کا منصوبہ متنازع نہیں بنانا چاہیے اور اس معاملے پر قومی اسمبلی اور سینٹ کی قائم کمیٹیوں کو اعتماد میں لے۔ رضا ربانی نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تنازعہ پر وفاقی حکومت پارلیمنٹ کو اپنی پالیسی سے آگاہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن