سینٹ کا اجلاس پرسوں طلب
اسلام آباد (این این آئی) صدر ممنون حسین نے سینیٹ کا اجلاس پرسوں سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں اہم قومی امور پر بحث اور قانون سازی کی جائیگی۔ توقع ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان پائی جانیوالی کشیدگی کے معاملے پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز ایوان کو آگاہ کرینگے۔