• news

سعودی عرب اور ایران کے معاملہ پر تمام جماعتیں حکومت کیساتھ ہیں: خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات زیادہ اچھے نہیں۔ حکومت پالیسی بنانے سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔ پاکستان، ایران سعودی معاملے میں کردار ادا کرے۔ وزیراعظم سے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کا کہوں گا۔ راہداری کے مغربی روٹ پر عمل کیا جائے جہاں سے پراجیکٹ شروع ہو رہا ہے وہاں زیادہ توجہ دی جائے پیپلز پارٹی مکمل طور پر چھوٹے صوبوں کے ساتھ ہے۔ سعودی عرب اور ایران کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں حکومت کے ساتھ ہیں۔ وفاق کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط کیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سے تاحال رابطہ نہیں کیا۔ ہم چاہتے ہیں کراچی آپریشن جاری رہے۔ میاں صاحب کی ٹیم کراچی آپریشن میں مسائل پیدا کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن