• news

کراچی: 3 اضلاع میں چیئرمین لانے کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے ہاتھ ملا لیا

کراچی (رپورٹ شہزاد چغتائی)کراچی کے تین اضلاع میں چیئرمین لانے کیلئے مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف نے ہاتھ ملالیا اور طویل مشاورت کی گئی جس میں اے این پی، پیپلز پارٹی، جمعیت علماء اسلام اور جماعت اسلامی بھی شامل ہوگئی۔ باخبر حلقوں کے مطابق کراچی کی میونسپل کارپوریشن سائوتھ میں مشترکہ چیئرمین لانے کیلئے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کی مفاہمت ختم ہوگئی اور سیاسی پیمانے بدل جانے کے بعد کم از کم کراچی میں بہت بڑی سیاسی تبدیلی آگئی جس کے مطابق تحریک انصاف غربی کے صدر ملک شہزاد اعوان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ہمایوں خان سے صلاح و مشورے کیلئے انکے گھر پہنچ گئے۔کراچی میں مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے درمیان رابطوں کو اہم قرار دیا جا رہا ہے اور ہمایوں خان کو بھی شاباش دی جارہی ہے جو کہ تحریک انصاف کو ساتھ بٹھانے میں کامیاب ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن