• news

اسلام آباد: سول جج کے بہنوئی کی ساتھیوں کے ہمراہ سبز نمبر پلیٹ لگا کر ریڈ زون میں داخلے کی کوشش، پولیس نے چاروں کو جیل بھجوا دیا

اسلام آباد (اے پی پی) سول جج کے بہنوئی کی گاڑی کی سبز نمبر پلیٹ لگا کر وزیراعظم ہائوس کے نواح میں ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے چار ملزموں کو تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ فیاض شنواری نے بتایا رائے مدثر اپنے چار ساتھیوں یاسین، عبدالمجید، محمد اویس، حسنین کے ہمراہ اپنے بہنوئی سول جج کی گاڑی سبز نمبر پلیٹ ایم ڈبلیو او 98 اور نیلی بتی اپنی کرولا گاڑی کو لگا کر وزیراعظم ہائوس کو جانے والی شاہراہ کے ناکے سے ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق چیکنگ اور ابتدائی تفتیش میں ملزم مدثر نے بتایا وہ سول جج رائے اعجاز کا برادر نسبتی ہے۔ پولیس کے استفسار پر ملزم نے بتایا وہ گولڑہ دربار جانا چاہتے ہیں، مشکوک گفتگو پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گاڑی قبضہ میں لیکر پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

ای پیپر-دی نیشن