• news

افغانستان: 13 صوبوں میں آپریشن‘ 60 طالبان جنگجو ہلاک‘ 14 زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان کے 13 مختلف صوبوں میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کی طالبان جنگجوئوں کے مشترکہ کارروائیوں میں 60 طالبان جنگجو ہلاک ا ور 14 زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل ‘ ننگرہار‘ قندھار ‘ بلخ‘ مزارشریف سمیت 13 صوبوں میں عسکریت پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں، تازہ مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں ساٹھ طالبان ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں اس کے علاوہ بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بریگیڈیئر جنرل عبدالرحمن نے بتایا کہ ہمیں اس آپریشن کے دوران انتہائی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور ہم طالبان کے تمام اہم علاقوں کو آزاد کروانے تک آپریشن جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن میں کامیابی کے لئے مار جاہ میں پولیس فورسز کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن