• news

ایران کے ساتھ جنگ کی باتیں کرنے والوں کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، امن چاہتے ہیں: سعودی نائب ولی عہد

ریاض (آن لائن) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور ایران کے درمیان جنگ ایک تباہی کا آغاز ہوگاجنگ کی باتیں کرنے والوں کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہم امن چاہتے ہیں۔انھوں نے یہ بات برطانوی جریدے اکانومسٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہی۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا معاملہ ہے جس کی ہم کوئی پیش گوئی نہیں کرسکتے، کشیدگی کے حق میں نہیں ہیں۔جنگ کے اثرات پوری دنیا کو لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔ہم یقینی طور پر ایسی کسی چیز کی اجازت نہیں دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن