• news

مودی کا دورہ پٹھانکوٹ ائربیس، فوج کی حکمت عملی پر اظہار اطمینان: سرحد پار سے دہشت گردی کا جواب دینگے: راجناتھ

پٹھانکوٹ (اے ایف پی+ ایجنسیاں+ نیٹ نیوز) وزیراعظم نریندر مودی نے پٹھانکوٹ ائربیس کا دورہ کرتے ہوئے ملک کی سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا ہے۔ مودی نے پاکستانی سرحد کے قریب ائیر بیس کا دورہ اور فضائی سروے کیا اور ڈیڑھ گھنٹے تک وہاں رہے۔ یہ دورہ ایسے وقت ہوا جب اپوزیشن جماعت کانگرس نے بھاری ہتھیاروں سے لیس حملہ آوروں کے اہم فوجی اڈے پر حملے کو ’سکیورٹی کی سنگین ناکامی‘ قرار دیا۔ مودی کو ائربیس دورے کے دوران فوج اور فضائیہ کے اعلی افسروں نے بریفنگ بھی دی، جس کے بعد مودی نے ٹوئٹر پر سکیورٹی فورسز کی فیصلہ سازی، اس پر عملدرآمد اور مختلف فیلڈ یونٹس کے درمیان مربوط ہم آہنگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں فوجیوں کی بہادری اور عزم پر فخر ہے۔ مودی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بہترین حکمت عملی سے خطرناک حملہ کا جواب دیا گیا ہے۔ مودی کو پٹھانکوٹ ائربیس پر سےنئر دفاعی اور سکےورٹی افسروں نے حملے کے بارے مےں برےفنگ دی۔ بھارتی مےڈےاکے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے پٹھانکوٹ ائر بیس پر عسکریت پسندوں کے حملے کی تفصیلات کا ذاتی طور پر مشاہدہ و معائنہ کرنے کی خاطرعلاقے کا دورہ کیا۔ بھارتی فضائےہ کے سےنئر افسروں اور دےگر عسکری حکام سے ملاقاتےں کےں۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت ترےن انتظامات کئے گئے تھے۔ کسی بھی شخص کو ائےر بےس کے قرےب علاقے مےں داخل ہونے کی اجازت نہےں تھی۔ عسکری حکام نے مودی کو ائےربےس کی مختلف جگہوں کا معائنہ کراےا۔ دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسی ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے لیکن دوستانہ تعلقات قائم کرنے کی آڑ میں ملک کی سکیورٹی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک بھارت کی امن اور بہتر تعلقات قائم کرنے کی خواہش کو اس کی کمزوری سے تعبیر نہیں کرسکتا جبکہ بھارت سرحد پار سے چلائی جارہی ہر قسم کی انتہاپسندی کا پوری قوت سے بھرپور جواب دے گا۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کی سرگرمیاں مسلسل تشویشناک ہیں اور ان کی سرگرمیوں کے نتیجے میں بار بار بھارت کو حملوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی تازہ مثال گزشتہ ہفتے کا پٹھان کوٹ حملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی پالیسی امن ہے اور امن کے تحت ہی وہ اپنے سبھی ہمسایہ ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے حق میں ہے جس کیلئے سنجیدگی سے کوششیں جاری ہیں۔
مودی/ دورہ

ای پیپر-دی نیشن