اقتصادی راہداری سے پاکستان کی تمام اکائیاں مستفید ہونگی : شہباز شریف
لاہور+ قصور+ بھوئے آصل+ کوٹ رادھا کشن (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگاران) وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ دور آمریت میں محنت کش اور غریب قوم کے وسائل بیدردی سے لوٹے گئے۔ کرپشن سے قومی معیشت متاثر ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) اقتدار میں آئی تو ریلوے سمیت دیگر قومی ادارے دکھ بھری داستان کا خلاصہ بنے ہوئے تھے اور عام آدمی کی ٹرانسپورٹ ریلوے دم توڑ چکی تھی۔ مسلسل کاوشوں کی بدولت گزشتہ اڑھائی سال میں ریلوے کے خسارے میں 10 ارب روپے کی کمی جبکہ ریلوے کے نظام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور قومی منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی تمام اکائیاں مستفید ہوں گی۔ سی پیک کے تحت 36 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں جو چےن کی سرماےہ کاری ہے اوراس مےںسے اڑھائی ارب ڈالر پنجاب میں توانائی کے منصوبوں پر جبکہ سندھ میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جا رہی ہے۔ بلوچستان کے علاقے گوادر اور خیبر پی کے میں بھی توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں مل کر اسے ترقی دینا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے سفر کو ملک کی تمام اکائیوں کو غلط فہمیوں کو دور کرکے مل کر طے کرنا ہے۔ پنجاب نے جس طرح نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کی منظوری میں اپنے حصے کی قربانی دی، اسی طرح آئندہ بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوطی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار پریم نگر میں لودھراں سے رائیونڈ تک رےلوے کے ڈبل ٹریک کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں اڑھائی سالوں میں ریلوےز نے نمایاں ترقی کی ہے۔ میڈیا ہمارا احتساب ضرور کرے،حکومت پر تنقید کرنا اور اسکی خامیاں سامنے لانا میڈیا کا حق ہے تاہم وہ حکومت کے فلاحی پروگراموں کو بھی نمایاں جگہ دے۔ 2010ءمیں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا جس نے پاکستان بھر میں بے پناہ تباہی مچائی۔ اس سیلاب کے دوران پوری قوم اور تمام اداروں نے مل کر کام کیا لیکن اس دوران بھی میڈیا نے کہا کہ سیاستدان میدان عمل سے غائب ہیں۔ میں نے جنوبی پنجاب میں سیلاب کے پانیوں میں گھرے عوام کی دن رات مدد کی لیکن میرے اس عمل کو بھی بعض لوگوں نے ہدف تنقید بنایا۔ اورنج ٹرین کے منصوبے کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بعض عناصر اس منصوبے پر تنقید کر رہے ہیں کہ اس منصوبے سے تو صرف لاہور کے عوام کو فائدہ ہوگا تو وفاق اس کیلئے وسائل کیوں فراہم کر رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پنجاب حکومت نے منصوبے کیلئے چین سے نہایت آسان شرائط پر قرض حاصل کیا ہے اورےہ قرض 2.4 فےصد پر لےاگےا ہے، دنےا مےں کونسا اےسا ملک ہے جو کہ اتنی نرم شرائط پر قرض دے۔ سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز سے گفتگو میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے وسائل اورچائنہ پاکستان اکنامک کورےڈورکے تحت 8500 مےگاواٹ کے توانائی منصوبوں پر کام کررہی ہے اوران منصوبوں کی تکمےل سے 2017ءمےں لوڈشےڈنگ مےں نماےاں کمی ہوگی۔ منصوبوں مےں شفافےت کو ےقےنی بناتے ہوئے قوم کے اربوں روپے کے وسائل بچاکر اےک شاندار مثال قائم کی گئی ہے۔ اڑھائی برس میں ملک میں منصوبوں کی تیزرفتاری سے تکمیل کی شفاف پالیسی پر اگرماضی کے 68 برس میں عمل کیا جا تا تو پاکستان کی آج ےہ حالت نہ ہوتی۔ پنجاب مےں گےس کی بنےاد پر لگنے والے تےن منصوبوں مےں شفافےت کو ےقےنی بنا تے ہوئے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہےںاور ےہ منصوبے دنےا کے سستے ترےن پراجےکٹس ہےں۔ بھکھی پاور پلانٹ کا منصوبہ پنجاب حکومت اپنے وسائل سے لگا رہی ہے جبک ہوفاقی حکومت حویلی بہادر شاہ اور بلو کی میں 2 منصوبے لگا رہی ہے۔
شہبازشریف