• news

سعودی وزیر دفاع آج پاکستان آئینگے وزیراعظم، آرمی چیف سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد (آئی این پی)سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان السعود اتوار کو پاکستان کا دورہ کرکے اہم سول و عسکری رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر دفاع اپنے دورے میں وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی تعلق،دہشت گردی کے خلاف جنگ، سعودی اتحاد اور مشرق وسطی کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر بات چیت کریں گے۔ ملاقاتوں میں سعودی عرب اور ایران کی صورتحال پر بھی بات چیت کی جائے گئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان حالیہ کشید گی کے تناظر میں سعودی وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد سعودی وزیر دفاع کا دورہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
سعودی وزیر دفاع

ای پیپر-دی نیشن