• news

لاہور بار، صدارتی امیدوار ارشد جہانگیر کی برتری، گوجرانوالہ سے وقار حسین صدر منتخب

گوجرانوالہ/ شیخوپورہ/ حافظ آباد/ قصور/ ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار خصوصی) پنجاب بھر میں بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز مکمل ہوگئے۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے وقار حسےن بٹ 898 وو ٹ لیکر صدر اور سید عمران 677 وو ٹ لیکرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اس موقع پر وکلاءڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نوٹ بھی نچھاور کرتے رہے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق وقار حسین بٹ کے مدمقابل نصراللہ گل کو 849 ووٹ ملے۔ سینئر نائب صدر کی نشست پر وسیم اقبال 854 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ انکے مدمقابل ضیاءرسول کو 828 ووٹ ملے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست پر سید عمران کے مدمقابل کامران اولکھ 594 ووٹ لےکر دوسرے اور زاہد نذےر 467 ووٹوں کے ساتھ تےسرے نمبر پر رہے۔ نائب صدر کے عہدے پر ذیشان الٰہی 935 ووٹ لیکر منتخب ہوئے۔ انکے مدمقابل رﺅف چوہان 737 ووٹ لے سکے‘ جوائنٹ سیکرٹری کےلئے عامر نذیر 989 ووٹ لیکرکامیاب ہوئے جبکہ فرحان شاہد قریشی 736 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے، عرفان منیر کمبوہ 976 ووٹ لیکر آڈیٹر منتخب ہوئے، ناصر جٹ 736 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے‘ لائبریری سیکرٹری کیلئے میڈم کومل 869 ووٹ لیکر منتخب ہوئیں جبکہ انکی مدمقابل میڈم زینب کو 863 ووٹ ملے جبکہ فنانس سیکرٹری کے عہدے کےلئے رانا محمد تسنیم بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ 2463 ووٹوں مےں سے 1773 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ ممبر مجلس عاملہ قرعہ اندازی کے ذرےعے چنے جائےں گے جس کی تارےخ کا اعلان بعد مےں کےا جائیگا۔ نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ڈسٹرکٹ بار حافظ آباد کے سالانہ انتخابات میں فرینڈز لائرز گروپ کے محمد فاروق کھوکھر صدر جبکہ رائے وقارحسین جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ محمد فاروق کھوکھر نے 326 ووٹ لئے جبکہ مدمقابل محمد شعیب بھٹی نے 299 ووٹ حاصل کئے۔ رائے وقار احمد کھرل 316 ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری جبکہ مدمقابل عمر خضر ہنجرا نے 296 ووٹ حاصل کئے۔ دیگر عہدیداران میںمحمد اصغر موہل نائب صدر، شاہنواز مدنی جائنٹ سیکرٹری، خالدہ بھٹی فنانس سیکرٹری، رائے عرفان علی کھرل لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ انتخابات میں کامیابی پر فرینڈز لائرز گروپ کے حامیوں نے جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔ نمائندہ نوائے وقت نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے انتخابات میں چودھری منیر احمد صدر منتخب ہوگئے۔ انہوں نے 317 ووٹوں کی لیڈ سے چودھری محمد سلیم کو شکست دی جبکہ جنرل سیکرٹری مخالف پینل پر محمد سلیم کے چودھری صلاح الدین کامیاب ہوگئے۔ دیگر عہدیداروں میں اتحاد گروپ کے اشرف انصاری نائب صدر، اتحاد گروپ سے فنانس سیکرٹری ذوالفقار علی، اتحاد گروپ کے لائبریری سکیرٹری احسان الٰہی منتخب ہوگئے جبکہ یاسر شریف جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر دونوں گروپوں کی طرف سے پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ نامہ نگار خصوصی کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے انتخابات میں میاں پرویز حسین صدر، چودھری محمد طارق چیمہ جنرل سیکرٹری، نائب صدر محمد نواز منج، فنانس سیکرٹری نائلہ صبوحی منتخب ہوگئے ہیں جبکہ چودھری مزمل حسین ورک جوائنٹ سیکرٹری اور ملک عقیل اختر بلامقابلہ آڈیٹر منتخب ہوچکے ہیں۔ حامی وکلاءنے منتخب امیدواران کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور بھنگڑے ڈالے۔ چودھری ولائت گروپ کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار میاں پرویز حسین نے 559 ووٹ حاصل کئے جبکہ مدمقابل زاہد بخاری، نیئر خان، تقی خان گروپ کے صدارتی امیدوار فاروق ناصر کو 459 ووٹ ملے۔ جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے محمد طارق چیمہ اور ندیم خان شیروانی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ رہا۔ طارق چیمہ نے 530 ووٹ حاصل کئے اور انکے مخالف امیدوار ندیم خان شیروانی نے 487 ووٹ حاصل کئے، نائب صدر کیلئے رانا محمد نواز منج 559 جبکہ فنانس سیکرٹری نائلہ صبوحی نے 551 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔ نامہ نگار کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ننکانہ صاحب کے سالانہ الیکشن میں محمد امین بھٹی اور محمد انور زاہد کا پورا پینل بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگیا، نومنتخب صدر خادم حسین سدھو نے 268 ووٹ حاصل کئے جبکہ جنرل سیکرٹری میاں لیاقت علی 291 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔ کل 492 ووٹوں میں سے 422 ووٹ کاسٹ ہوئے۔ خادم حسین سدھو کے مدمقابل امیدوار لیاقت حیات بھٹی نے 151 ووٹ حاصل کئے۔ میاں لیاقت علی کے مدمقابل امیدوار ظہیر الدین بابر صرف 126 ووٹ حاصل کرسکے ۔ اسی پینل کے نائب صدر چودھری فیصل اقبال سرویا نے 206، آڈیٹر رائے شاہجہاں کھرل283ووٹ لےکر کامیاب ہوئے جبکہ فنانس سیکرٹری سید علی عمران حیدر زیدی، جائنٹ سیکرٹری رائے نصیر احمد کھرل اور لائبریری سیکرٹری مرزا جاوید اقبال ایگزیکٹو ممبران احسان اللہ شاکر، رانا دلدار احمد، رائے محمد اقبال، میاں محمد اعظم، چودھری محمد اویس بابر اور چودھری طارق سلیمی پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔ جوہر آباد ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن میں تین گروپ آمنے سامنے تھے جن میں اترا گروپ، ماہل گروپ اور فرینڈ گروپ شامل تھے۔ اترا گروپ کے محمد یونس نے 178 ووٹ جبکہ ماہل گروپ کے اعظم جنجوعہ نے بھی 178 ووٹ حاصل کئے اور متفقہ طور پر دونوں نے فیصلہ کیا چھ، چھ ماہ کیلئے دونوں صدر رہیں گے۔ فیصل آباد میں قیصر ساہی، چکوال اصغر فاروق، سرگودھا خداداد کلیار، ساہیوال مہر مسعود صادق، ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں فرخ اقبال، نارووال مجتبٰی حسن، گجرات عمران اشرف، چنیوٹ شیخ طاہر تبسم، سیالکوٹ مقصود احمد، جہلم ملک عبدالغفور، پاکپتن ملک محمد نصراللہ، منڈی بہا¶الدین نذیر احمد خان، بھکر مجتبٰی مزمل، بہاولپور محمد طیب ضمیر اور میانوالی سے زبیر سعید اعوان صدر منتخب ہوئے ہیں جبکہ جھنگ اور اوکاڑہ میں وکلا کی فہرستوں میں تضاد کے باعث الیکشن ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

لاہور (اپنے نا مہ نگار سے) ایشیا کی سب سے بڑی لاہور بار ایسو سی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ہفتہ کی رات گئے تک ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری تھا۔ آخری اطلاعات تک عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ صدارتی امیدوار ارشد جہانگیر خان جھوجہ واضح برتری کے ساتھ اپنے مخالف حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار چوہدری تنویر اختر سے آگے تھے۔ اس مر تبہ لاہور بار کے الیکشن میں توقع سے بڑھ کر امیدواروں نے حصہ لیا صدر کی نشست انڈیپنڈنٹ گروپ کے ارشد جہانگیر خان جھوجہ اور حامد خان کے گروپ کے چوہدری تنویر اختر کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ تھا جبکہ سےکرٹری کی سےٹ پر مےاں سلطان اصغر، نعیم چوہان، جاوید ہاشمی، ہمایوں ملک اور مرید بھٹہ سمیت 14 امیدواروں میں مقابلہ رہا۔ اس طرح لاہور بار کی نشستوں کے کل 37 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا جس کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی کا عمل رات گئے تک جاری رہا۔ گنتی کا عمل بروقت مکمل نہ ہونے کے باعث کامیاب امیدواروں کا حتمی اعلان آج بروز اتوار کیا جائیگا، چیئرمین الیکشن بورڈ آذر لطیف اپنے دیگر ارکان کے ساتھ رات گئے تک گنتی میں مصروف رہے۔ لاہور بار کے الیکشن میں تین ہزار خواتین وکلا سمیت 15620 ووٹرز میں سے 6000کے قریب ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جن کیلئے 12 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے ۔صدر لاہور بار کیلئے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی حامد خان کے پروفیشنل گروپ اور عاصمہ جہانگیر کے انڈیپنڈنٹ گروپ ایک دوسرے کے مد مقابل تھے۔ چوہدری تنویر اختر پہلی بار صدارت کے امیدوار بنے جبکہ ارشد جہانگیر جھوجہ گزشتہ الیکشن میں صرف چھ ووٹوں سے ہار گئے تھے۔ حامد خان گروپ کے تمام وکلاءبشمول میاں اسرارالحق چوہدری تنویر اختر کی حمایت کر رہے جبکہ سابق صدر لاہور بار ایسوسی ایشن ساجد بشیر شیخ،چوہدری عمران مسعود، شہزاد حسن شیخ، اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، ممبر پنجاب بار کونسل سید فرہاد شاہ، برہان معظم ملک،ملک ارشد،اللہ یار چاولی ارشد جہانگیر جھوجہ کی حمایت کر رہے تھے۔ سابق صدر لاہور بار نعمان قریشی،چوہدری اشتیاق احمد،موجودہ صدر چوہدری اشتیاق اے خان،سید محمد شاہ نے چوہدری تنویر اختر کی حمایت کی۔ سےکرٹری کی سےٹ پر مےاں سلطان اصغر، نعیم چوہان، جاوید ہاشمی، ہمایوں ملک اور مرید بھٹہ میدان تھے۔نائب صدر کے لئے رانا سعید، اعجاز بسراء،شیخ سخاوت اور میاں عارف کے درمیان مقابلہ ہوا جبکہ فنانس سیکرٹری کیلئے شاہد بھٹی اور دیبا خان آمنے سامنے تھے۔ جبکہ آڈیٹر کی نشست پرپہلے ہی عمران ملک کا بلامقابلہ چناﺅ کرلیا گیا ہے۔
لاہور/ بار

ای پیپر-دی نیشن