• news

افغانستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو 5 رنز سے شکست دیدی

شارجہ(سپورٹس ڈیسک)افغانستان نے پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں زمبابوے 5 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ افغانستان نے 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اورمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بناسکی ۔

ای پیپر-دی نیشن