• news

پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر لائرز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے آسٹریلیا میں کھیلا جانے والا لائرز کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا۔ پاکستانی ٹیم نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا دفاع کیااور ٹائٹل دوسری بار اپنے نام کیا۔ایڈیلیڈ میںکھیلے گئے فائنل میںبھارتی لائرز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 134 رنز کاہدف دیا ، بھارت کی جانب سے سورج نے 50 رنز سکور کئے۔پاکستان کی جانب سے عثمان ساہی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں پاکستان لائرز کی ٹیم نے ہدف 7 وکٹوں پر حاصل کرکے لائرز ورلڈ کپ جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے فاضل خان نے 50 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ سیمی فائنل میں پاکستان لائیرزنے سری لنکا جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔پاکستان نے سری لنکا کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ گذشتہ برس بھی پاکستان لائیرز کر کٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔جبکہ بھارت نے آسٹریلیاکو ہراکرفائنل کے لئے کوالیفائی کی کیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر نے لائرز کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو کسی بھی میدان میں شکست دینے کا اپنا ہی مزہ ہے ۔ قومی لائز ٹیم نے فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل کا دفاع کیا ہے ۔ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو وہ دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہیں ۔ورلڈ چیمپئن ٹیم کا وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے ۔بھارت کو ہرانا آسان کام نہیں۔ایسی فتح سے مزہ دوبالا ہوجاتا ہے‘کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن