قومی ٹیم نیوزی لینڈ چلی گئی، اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے: وقار یونس
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لئے رات گئے نیوزی لینڈ چلی گئی ۔پانچ سال بعد محمد عامر پہلی بار ٹیم کے ہمراہ سفر کریں گے۔ دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ پہلا ٹی ٹونٹی پندرہ جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔کوچ وقار یونس ٹیم کی تیاریوں سے مطمئن ہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھرپور تیاری کرائی گئی۔پاکستانی بائولنگ اٹیک امیدوں کا مرکز ہے۔بیٹسمین کوکیویز بائولرز سے نمٹنے کی خصوصی مشقیں کرائی ہیں۔ محمد عامر کی شمولیت سے ٹیم کا کمبی نیشن بہتر ہونے کی امید ہے۔کھلاڑی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں اور دورہ کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ٹی ٹونٹی سکواڈ میںکپتان شاہد آفریدی، احمدشہزاد، محمدحفیظ، صہیب مقصود، شعیب ملک،عمراکمل، افتخاراحمد، عمادوسیم، انورعلی، عامریامین، سرفرازاحمد، وہاب ریاض،عمرگل، محمد رضوان، سعد نسیم اور محمد عامر شامل ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میںکپتان اظہرعلی، احمدشہزاد، اسدشفیق، محمدحفیظ، بابراعظم، راحت علی، محمدرضوان، شعیب ملک، صہیب مقصود، عمادوسیم، انورعلی، وہاب ریاض، سرفراز احمد، محمد عرفان ، ظفرگوہر اور محمد عامر شامل ہیں ۔پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز تین صفر سے جیت گیا تو رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آجائے گا۔ دو ایک سے کامیابی کی صورت میں پانچویں پوزیشن ملے گی۔تین صفر سے شکست کی صورت میں آٹھویں جبکہ دو ایک سے ناکامی کی صورت میں ساتویں نمبر چلا جائیگا۔