• news

خورد برد کا الزام ‘زرعی یونیورسٹی کا سعید اجمل اکیڈمی بنانے سے انکار

فیصل آباد( نمائندہ خصوصی)فیصل آباد کی زرعی یونیورسٹی نے سعید اجمل اکیڈمی بنانے سے انکار کرتے ہوئے قومی بائولر پر سنگین الزامات بھی عائد کئے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعید اجمل نے 350کھلاڑیوں سے 15 ہزار روپے فی کس ایڈوانس وصول کئے ، یہ رقم مجموعی طور پر 52 لاکھ 50 ہزار روپے بنتی ہے جس کا کوئی ریکارڈ یونیورسٹی کو فراہم نہیں کیا گیا۔ انتظامیہ نے سعید اجمل پر یونیورسٹی کی زمین ہتھیانے کا الزام بھی عائد کیاہے۔سعید اجمل نے جنوری2013میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی بنائی تھی، اکیڈمی کیلئے گرائونڈ تیار کرکے اس میں کھلاڑیوں کا تربیت بھی شروع ہوچکا تھا تاہم ایک سال قبل انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اکیڈمی بند کردی ۔ سعید اجمل نے اکیڈمی بند کئے جانے پر احتجاج کیا اور معاملات کو حل کرانے کیلئے انہوں نے وزیرقانون پنجاب سے بھی رابطہ کیا ،تاہم کوئی نتیجہ نہ نکلا۔

ای پیپر-دی نیشن