• news

قائد آباد: 2 افراد کا ڈنڈوں سے تشدد میاں بیوی زخمی، 20 دن کا بچہ جاں بحق

قائدآباد (نامہ نگار) دیرینہ رنجش پر دو افراد کا ڈنڈوں اور سوٹوں سے میاں بیوی پر تشدد ،20دن کا بچہ شہزاد جاں بحق میاں بیوی زخمی ہو گئے۔ محمد رمضان موٹر سائیکل پر اپنی بیوی اور اپنے 20دن کے بھتیجے شہزاد ولد ابو بکر کے ساتھ اتراء سے گنجیال اپنے بھتیجے کو دم کروانے کے لئے جا رہے تھے راستے میں اچانک ملزمان ابو بکر اور اختر پسران محمد اشرف مسلم شیخ نے ڈنڈوں اور سوٹوں سے حملہ کر دیا جس سے بچہ شہزاد جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہو گئے پولیس تھانہ قائدآباد نے مدعی محمد رمضان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کر دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن